پی ایس ایل، آج ملتان میں ہوں گی ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مد مقابل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں دو دن آرام کے بعد آج بدھ کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان میں مدمقابل ہوں گی،
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے، 26 فروری بدھ سے ایونٹ کے میچز ملتان اور راولپنڈی میں منتقل ہوجائیں گے، ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ ملتان اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیمز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچوں کی میزبانی کریں گے۔ دونوں شہروں میں بسنے والے کرکٹ کے مداح اور مقامی کھلاڑیوں کے اہلخانہ ملتان اور وفاقی دارالحکومت کا جڑواں شہر کہلانے والے راولپنڈی میں میدان سجنے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
میگا ایونٹ میں دو دن وفقے کے بعد آج بدھ کی شام لیگ کا آٹھواں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سلطانز کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ اسے شاہد آفریدی، جیمز ونس، معین علی، عمران طاہر اور رلی روسو جیسے نامور کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں، پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض ڈیرن سیمی انجام دیں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کامران اکمل، شعیب ملک اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
سپر لیگ کا نواں میچ جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020،ملتان اور پنڈی میں پریکٹس سیشنز اور پریس کانفرنسز کا شیڈول جاری