پی ایس ایل میں آج چار ٹیمیں ہوںگی مد مقابل
باغی ٹی وی :پی ایس ایل سیزن 6 میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، ایک نمبر لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا جبکہ پشاور زلمی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مد مقابل ہو گی ۔
پی ایس ایل 6 میں لیگ میچ جاری ہیں، کل آرام کا دن تھا ، آج چار ٹیمیں ایکش میں دکھائی دیں گی جس میں پہلا میچ تین بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ رات 8 بجے گا۔
دن کے پہلے میچ میں پوائنٹ ٹیبل میں نمبر ون لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا قلندرز نے اب تک اپنے دونوں میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرانے شکوے دور کردیے ہیں.ا
دن کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔زلمی کو تو ایک میچ میں کامیابی مل چکی ہے، لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک جیت سے محروم ہے۔