پی ایس ایل اور استنبول ، پاک ترکی تعلقات کی ایک اور کڑی سامنے آگئی

0
42

پی ایس ایل اور استنبول ، پاک ترکی تعلقات کی ایک اور کڑی سامنے آگئی

باغی ٹی وی :پی ایس ایل سیزن 6 کے افتتاحی میچ سے قبل میوزک پروگرام کی ریکارڈنگ استنبول میں جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس بار کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، میوزک شو ہوگا جس میں علی ظفر بطور اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ نصیبو لال سمیت 4 گلوکار استنبول کی لوکیشن پر ریکارڈنگ کر رہے ہیں، ریکارڈ کیا ہوا پروگرام ایڈٹ کرکے ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتے کو پی ایس ایل6 کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی میں ہوگا، پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے کراچی کنگز کے کولن انگرام، ہیڈ کوچ ہرشل گبز، چیڈویک والٹن اور نور احمد کراچی پہنچ گئے ہیں جب کہ اسلام آباد یونائٹیڈ،کوئٹہ گلیڈایٹرز اورلاہور قلندر کے کھلاڑی بھی کراچی آئیں گے۔

پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی بھی کراچی پہنچ گئے جب کہ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک،امام الحق اور کامران اکمل نے ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔

تیسراٹی20 مقابلہ ، کس کو کھلایا جائے گااور کس کے ڈراپ ہونے کا امکان

Leave a reply