پی ایس ایل 6 میں غیر ملکی کرکٹرز کی آن لائن ڈرافٹنگ آج

0
28

پی ایس ایل 6 میں غیر ملکی کرکٹرز کی آن لائن ڈرافٹنگ آج
پی ایس ایل 6 میں غیر ملکی کرکٹرز کی آن لائن ڈرافٹنگ آج ہو گی جو کہ کرونا کے باعث ملتوی ہو گئی تھی .

پی ایس ایل سکس کے ری پلیسمنٹ ڈرافٹ کا آج رات آٹھ بجے پروگرام طے ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار پی ایس ایل 6 میں عالمی شہرت یافتہ کرس گیل، کرس لین، راشد خان اور سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کے متبادل کے طور پر کھلاڑیوں کو انتخاب ہو گی .

اس ڈرافنٹنگ میں پِک آرڈر کے مطابق پلاٹینم راؤنڈ میں پہلا انتخاب لاہور قلندرز کریں گے، دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، تیسرے پر کراچی کنگز پھر اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کو کھلاڑی چننے کا حق حاصل ہو گا.

پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کھیلنے والے انگلینڈ کے کرکٹرز اب دستیاب نہیں ہیں جب کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے جو کھلاڑی دستیاب ہیں اس فہرست میں صف اول کے نام شامل نہیں ہیں، سری لنکا، بنگلا دیش، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے بھی کھلاڑی دستیاب ہیں۔

بنگلادیش کے شکیب الحسن اورتمیم اقبال بھی فہرست میں شامل ہیں، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پی ایس ایل کےلیے دستیاب ہوں گے، آندرے رسل نے چند میچزکے لیے دستیابی ظاہرکی ہے جب کہ عثمان خواجہ، ایڈم ملنے، جیمز فولکنر، جو برنز اور مورنے مورکل بھی ڈارفٹ کا حصہ ہیں، ڈرافٹ کے لیے 130 غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست تیارکی گئی ہے۔

Leave a reply