پی ایس ایل فائیو کا میلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجنے جا رہا
باغی ٹی وی :وہ ایونٹ جس کا تمام پاکستانیوں کو شدت سے انتظار ہے آخر کار آن پہنچا ہے پہلا میچ آج کراچی میں ہونے جا رہا.. پی ایس ایل کی کراچی میں ہونے والی پہلی افتتاحی تقریب کے لیے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور شہر قائد کی سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز شام 5 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا جس کے لیے گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔