کراچی: پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں‌ کروانے کا حتمی فیصلہ ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے تمام فرینچائز کو پوری پاکستان سپر لیگ پاکستان میں کروانے کیلئے رضامند کرلیا. تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تمام فرینچائز راضی ہوگئی ہیں کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہی کروائیں جائیں گے. پاکستان سپر لیگ 2020 کے 13 میچز لاہور، 9 میچز کراچی، 8 راولپنڈی جبکہ ملتان میں 4 میچز کھیلے جائیں گے. اس حوالے سے افتتاحی تقریب کراچی میں کروائی جائے گی جبکہ پلے آف سمیت فائنل لاہور میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے لیکن ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے.

یاد رہے کہ تمام فرینچائز پہلے پوری پی ایس ایل کروانے کے حق میں نہیں تھی ان کا موقف تھا کہ پی ایس ایل کے پورے میچز نہیں بلکہ آدھی پی ایس ایل پاکستان میں کروائی جائے کیونکہ اگر پوری پی ایس ایل پاکستان میں کروائی جاتی ہے تو انٹرنیشنل پلیئرز پاکستان آنے سے انکار کردیں گے. تاہم اب تمام فرینچائز متفق ہیں کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں کروایا جائے.

Shares: