پی ایس ٹرافی جیتنے کے لیے پشاور زلمی نے کس کھلاڑی سے توقعات وابستہ کر لیں؟
باغی ٹی وی :جیسےہی پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کھیلے جا رہے ہیں کرکٹ فیور عروج پر ہوتا جا رہا ہے. اسی سلسلے میں پی ایس ایل5پلے آف میچز میں پشاور زلمی نے فاف ڈوپلیسی سے بلند توقعات وابستہ کرلیں۔
کراچی میں ہفتے سے شروع ہونے والے پی ایس ایل5 پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض سنبھالیں گے، ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ آئی پی ایل سیزن میں کارکردگی کے پیش نظر فاف ڈوپلیسی کو ٹیم میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بیٹنگ کے معیار اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کے تجربے کی بدولت اسٹار کرکٹر ایک مکمل پیکیج ہیں،وہ ہماری فتوحات کا راستہ بنا سکتے ہیں۔لیگ مرحلے میں 10میں سے صرف 4میچز جیت پانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ کچھ غلیطاں ہوئیں،کمبی نیشن بھی نیا تھا،غیر ملکی کرکٹرز میں ٹام بینٹن،لیوس گریگوری اور کارلوس بریتھ ویٹ توقعات کے مطابق فتوحات نہ دلا سکے، اس وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل نہ رہا،بہرحال اہم یہ ہے کہ ہم ٹاپ4 میں جگہ بنا چکے اور اب ایلیمنیٹرز جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں،تیاریاں بھرپور ہیں،لاہور قلندرز کی بیٹنگ اور بولنگ مضبوط ہے،حریف کو آسان نہیں سمھیں گے۔
دوسری طرف جو کھلاڑی کھیل نہیں رہے اس سلسلے میں پی سی بی کے میڈیکل پینل نے ایک ہدایت نامہ تیار کیا ہے جو کھلاڑیوں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ان احتیاطی تدابیر میں کھلاڑیوں کو آئندہ 10 روز کووڈ 19 سے بچاؤ کے اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
جاری کردہ ہدایت نامےمیں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے لہٰذا اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف گھروں میں احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ اپنی نقل و حرکت محدود رکھیں، ٹریننگ کھلی فضاء میں کریں اور اس دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے۔14روز کا سخت قرنطینہ پریڈ میں ایک دوسرے سے میل جول کی پابندی عائد کی گئی ہے اورالگ الگ گروپس میں رہنا ہوگا۔ اس دوران تین کوویڈ ٹیسٹ بھی لیے جائیں گے۔۔