پی ایس ایل کے التوا پر لاہور قلندز کےسی ای او بھی بول پڑے

0
38

پی ایس ایل کے التوا پر لاہور قلندز کےسی ای او بھی بول پڑے

باغی ٹی وی : لاہور قلندز کےسی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے قبل ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

پی ایس ایل کے ایڈیشن 6 کے غیر معیّنہ مدت کے لیے ملتوی ہونے پر عاطف رانا نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوس ہوا بہت اچھا ایونٹ چل رہا تھا، پی ایس ایل سے قبل ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، پی سی بی نے جو پروٹوکولز بنائے ان پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا۔ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے حالات اس نہج پر ہہنچے ہیں.

پی سی بی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چھٹا سیزن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

مشکل فیصلہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان کے درمیان ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، ورچوئل اجلاس میں کرونا کیسز بڑھنے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی سی بی اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ لیگ میں سات کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکاء کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر کمرشل بابرحامدسہ پہر تین بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔پریس کانفرنس روم میں محدود جگہ کے باعث ویڈیو کیمرہ پرسنز کو پریس کانفرس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی تاہم پی سی بی اپنے یو ٹیوب چینل پر پریس کانفرنس کو لائیو اسٹریم کرے گا

شائقین کرکٹ کے لئے بری خبر، کرونا نے امیدوں پر پانی پھیر دیا

Leave a reply