پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہونے کا امکان

0
40

پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہونے کا امکان

باغی ٹی وی :پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔

پی ایس ایل 6 کے میچز چند دنوں کیلئے ملتوی کیے جانے کا امکان ، ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے سیکورٹی ہٹا دی گئی ہے، اطراف میں بھی سیکورٹی نظر نہیں آرہی
کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن میں مزید دو غیر ملکی کھلاڑیوں اور ایک مقامی سٹاف رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ ’آج منگل کی شام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جائے گا۔‘

ڈائریکٹر میڈیا انصاربرنی کے مطابق تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ کئے جا رہے ہیں، 3 افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی، معاملے کو کسی کی کوتاہی کہنا مناسب نہیں، کل سے 244 پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے والے چاروں ارکان کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں، ان کا اپنی فیملیز اور بورڈز سے رابطہ ہے۔ نئے تین پازیٹو میں سے ایک کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے اور 2 کا الگ الگ ٹیموں سے ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ نے گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ میچ ملتوی کر کے آج ری شیڈول کیا ہے۔

Leave a reply