پی ایس ایل کے ترانے بارے کرکٹ بورڈ کے ذمہ دار بھی بول اٹھے
پی ایس ایل کے ترانے بارے کرکٹ بورڈ کے ذمہ دار بھی بول اٹھے
باغی ٹی وی : چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ کوروناکی وجہ سےپی ایس ایل کی تیاریوں میں مسائل رہےہیں.این سی اوسی نے20فیصدتماشیوں کی اجازت دی ہے،اس مرتبہ بھی پی ایس ایل سےکھلاڑی سامنےآئیں گے،نوجوان کرکٹرزکوغیرملکی کھلاڑیوں سےسیکھنےکاموقع ملےگا
ان کا کہنا تھا کہ لاہور پی ایس ایل کے ترانے کے حوالے سے کوئی ایشو نہیں .ترانےکےحوالےسےہرکسی کی اپنی رائے ہے،ہمارافوکس پاکستان کرکٹ کےبڑےایشوزپرہے.مجھےترانہ پسندہےجتناسنیں گےاتنااچھالگنےلگےگا،
واضح رہے رواں ماہ 20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کا آفیشل گیت ’گروو میرا‘ گزشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا جس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
اور حال ہی میں سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی اس گانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے سوال کیا کہ یہ گانا بنانے کا آئیڈیا کس کا تھا۔