پی ایس ایل کا ایک اور کھلاڑی کرونا کی وجہ سے باہر ہوگیا
باغی ٹی وی : کورونا کے وار پاکستان سپر لیگ پر بھی جاری ہیں . کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،متاثرہ کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی کے لیے سفر نہیں کرے گا.کھلاڑی کو کراچی کے ہوٹل میں قرنطینہ میں بھیج دیا گیا،گزشتہ روز کراچی پہنچنے پر کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا.
ادھر پاکستان سپر لیگ 6 کو اس وقت شدید دھچکا لگا ہے جب اس فارمیٹ کے پاکستان میں مقبول ترین کھلاڑی شاہد خان آفریدی کمر کی تکلیف کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ادھر اسلام آباد یونائٹیڈ جنوبی افریقی کرکٹر یانیمن ملان کی خدمات سے محروم رہے گی۔ ٹورنامنٹ سے ان کے دستبردار ہونے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 92 اموات ہوئی ہیں-
پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار191 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 55 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں-
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پانچویں مرحلے میں30 سال سے زائد سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کی رجسٹریشن جاری ہے-
دوسری جانب محکمہ صحت سندھ نے پہلے کہا تھا کہ اٹھارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے جمعے سے ویکسینیشن کا آغاز ہورہا ہے، پھر کہا کہ نہیں صرف وہ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں جو بیرون ملک جارہے ہوں۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے ٹیچرز کی فوری طور پر ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ امتحانات سے پہلے نگران عملے کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے-