پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ شروع ،کون سا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ ہوگا

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کونسا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ بنے گا؟ پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

لاہور میں پلیئرز ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے، پہلی ڈرافٹنگ میں جیسن رائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے منتخب ہوگئے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) احسان مانی نے کہا ہے کہ اس ایڈیشن میں کراچی،لاہور، ملتان اور روالپنڈی میں ایونٹ کے میچز ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان پی ایس ایل 4 کے چیمپئن سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی ٹیم بنائیں گے اور اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی اچھے کھلاڑی دستیاب ہیں، مضبوط ٹیم بنے گی۔

چیئرمین لاہور قلندر فواد رانا نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لارہے ہیں، نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ جیت کے جتنے سب کے چانسز ہیں اتنے ہی لاہور قلندرز کے بھی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 4 سال سے جو نتائج نہیں آئے وہ اب آئیں گے۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے سرپرائز رہنے دیں۔

Shares: