پی ایس ایل کی کون سی ٹیم سوشل میڈیا پر کتنی مقبول ؟
باغی ٹی وی :میدانوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے میدان میں کون سی ٹیم آگے ہے اور کسی پوزیشن پر ہے یہ بھی ایک اہم خبر ہے . پاکستان سپر لیگ ہر گزرتے سال کامیابی کی نئی منزلیں طے کر رہی ہے جس کا سہرا شائقین کرکٹ کو جاتا ہے جو کہ اسٹیڈیم کی رونقیں بڑھاتے ہیں۔
2016 میں دبئی کے اسٹیڈیم سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا سفر اس سال پاکستان پہنچ گیا ہے اور اب شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو کرکٹ کے میدانوں میں دیکھ سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں راولپنڈی اور ملتان میں اس سال گراؤنڈ تماشائیوں سے بھرے ہوئے نظر آئے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ایس ایل اور اس میں شریک چھ ٹیمیں شائقین کے دلوں میں بستی ہیں۔
جہاں پی ایس ایل کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے وہیں تمام ٹیموں کی کوشش بھی ہے کہ وہ میدانوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی مداحوں سے جڑی رہیں اور انہیں وقتاً فوقتاً انہیں اطلاعات پہنچاتی رہیں۔
پشاور زلمی نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کے ذریعے ایک ملین فالوورز پورے ہونے کا اعلان کیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر سب سے کس فرنچائز کے کتنے فالوورز ہیں؟ چلیں اس کا جائزہ لیتے ہیں۔
ادھر پاکستان سپر لیگ 2017 کی فاتح پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے درمیان ہی ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کو قیادت سونپ دی ہے۔ پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کو قیادت سے ہٹا کر آئندہ دو سال کے لیے ہیڈ کوچ کا منصب سونپ دیا ہے جبکہ محمد اکرم کو ٹیم ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔
1۔ پشاور زلمی
ٹوئٹر: 10 لاکھ فالوورز
فیس بک: 26 لاکھ
انسٹاگرام: 3 لاکھ 98 ہزار
2۔ کوئٹہ گلیدی ایٹرز
ٹوئٹر: 9 لاکھ 92 ہزار
فیس بک: 12 لاکھ
انسٹاگرام: 3 لاکھ 21 ہزار
3۔ اسلام آباد یونائٹڈز
ٹوئٹر: 7 لاکھ 86 ہزار
فیس بک: 32 لاکھ
انسٹاگرام: 3 لاکھ 58 ہزار
4۔ کراچی کنگز
ٹوئٹر: 7 لاکھ 49 ہزار
فیس بک: 15 لاکھ
انسٹاگرام: 3 لاکھ 62 ہزار
5۔ ملتان سلطانز
ٹوئٹر: 2 لاکھ 84 ہزار
فیس بک: 10 لاکھ
انسٹاگرام: 1 لاکھ 87 ہزار
6۔ لاہور قلندرز
ٹوئٹر: 7 لاکھ 42 ہزار
فیس بک: 13 لاکھ
انسٹاگرام: 3 لاکھ 48 ہزار