پی ایس ایل میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے

0
38

پی ایس ایل میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے

باغی ٹی وی : پی ایس ایل میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے، اسلام آبادیونائیٹڈ کا ملتان سلطانز جبکہ لاہور قلندرز کا کراچی کنگز سے مقابلہ ہو گا۔

لیگ کا بائیسواں میچ راولپنڈی میں شیڈول، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ملتان سلطانز کو ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کی دوڑ کے مقابلے نے کرکٹ دیوانوں کو متوجہ کر لیا۔ بارشوں کے موسم میں دھوپ، آج کا سنڈے فُل کرکٹ ڈے ہو گا۔

دن کا دوسرا مقابلہ زندہ دلان کے شہر میں ہو گا، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ شام سات بجے ہی شروع ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔رواں سیزن حریف ٹیموں کے خلاف سب سے زیادہ 209 رنز بنانے اور سب سے کم ٹوٹل 98 رنز تک محدود کرنے والے قلندرز پر امیدیں لگ گئیں۔ پلان بھی فائنل، بلے بازوں اور گیند بازوں نے شاندار پرفارمنس پر نظریں جما لیں
واضح‌ رہے کہ کل لاہور قلندرز نے میچ جیت لیا .کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کو جیت کے لیے 99 رنز کا ہدف دیا تھا جو لاہور نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

قلندرز کا پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور پہلا نقصان ہی کوئٹہ کو شین واٹسن کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ شین واٹس کے بعد احمد شہزاد اور کپتان سرفراز احمد بھی بالترتیب 9 اور ایک رنز بناکر شاہین اور سمت پٹیل کا شکار بنے۔

قلندرز کے سمت پٹیل نے چھٹے اوور میں یکے بعد دیگر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یوں 21 کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹے۔6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد سہیل خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناسکی۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے

Leave a reply