پاک سرزمین پارٹی کی صدر کراچی پریس کلب پر حملہ کی مذمت، پی ٹی آئی سے فی الفور کاروائی کا مطالبہ

0
67

پاک سرزمین پارٹی نے تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران پر بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمّت کی ہے. سندھ جرنلسٹ کونسل بھی کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران پر پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کے حملے کو انتہائی گھٹیا حرکت قرار دیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پی ایس پی کے ترجمان نے کہاکہ ملک میں عدم برداشت کا کلچر فروغ پا رہا ہے جو کہ افسوسناک ہے۔ امتیاز فاران پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ ترجمان پی ایس پی نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اپنے پارٹی رہنما کے خلاف ایکشن لینا چاہیے اور انہیں‌ عہدہ سے ہٹانا چاہیے. واضح رہے کہ تحریک انصاف رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی جانب سے صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کی بھرپور مذمت کی جارہی ہے.

Leave a reply