پی ایس پی میں سیاسی گڈجوڑ جاری،مصطفی کمال کی پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی قیادت سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کراچی کی جوائنٹ سیکریٹری زہرا بٹ اور صوبائی سیکرٹری ممبر شپ اینڈ ریکارڈ کمیٹی صوبہ سندھ شمائلہ بٹ نے پارٹی چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی سے پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس این اے 249 میں ملاقات کی۔ملاقات کے بعد انھوں نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس موقع پر مرکزی وائس چیئرمین حفیظ الدین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ اسحاق، مرکزی سینئیر جوائنٹ سیکرٹری بلقیس مختار، جوائنٹ سیکریٹری نائلہ منیر بھی موجود تھیں۔واضع رہے ان دنوں پی ایس پی کا این اے249 میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ گڈجوڑ جاری ہے۔