ڈیرہ اسماعیل خان – ایٹاٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے 28 امیدواروں کی پی ایس ٹی تعیناتی کے آڈرجاری

باغی ٹی وی :ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلو چ نے ایٹاٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے 28امیدواروں کی پی ایس ٹی تعیناتی کے آڈرجاری کردیے ہیں،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلوچ کونئے پی ایس ٹیچر اساتذہ بھرتی کرنے پر عوامی سیاسی سماجی تعلیمی حلقوں کی جانب سے خراج تحسین پیش، بھرتی ہونے والے تمام نئے اساتذہ علم وتدریس کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایٹاکے تحت پی ایس ٹی اساتذہ کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ وانٹرویو کاانعقادکیاگیاتھا جس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈگری ہولڈرزامیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ ایٹاٹیسٹ سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلو چ نے پی ایس ٹی اساتذہ بھرتی کے آرڈرجاری کر دیے ہیں۔ایٹاٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کوڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلو چ نے بطورپی ایس ٹی مختلف علاقوں میں تعیناتی کے آڈرجاری کردیے ہیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلو چ کے آڈرکے مطابق28خوش قسمت پی ایس ٹی اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لا ئی گئی ہے۔ اس حوالے سے ڈیرہ کے عوامی سیاسی سماجی تعلیمی حلقوں نے میرٹ کی بنیاد پر پی ایس ٹی اساتذہ کی تعیناتی پرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلوچ کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ تعلیم کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کریں گے اوران کی علم وتدریس کے شعبے میں اپنی شناخت پیداکریں گے۔ انہوں نے کہاکہ نئے بھرتی ہونے والے پی ایس ٹی اساتذہ طلباء کی پڑھائی پر دھیان دیں گے اوراپنے فرائض احسن اندازمیں نبھائیں گے اورطلباء کے مستقبل کو تابناک بنائیں گے۔
دوسری طرف ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ،ڈپٹی ڈی ای او عاصم سعید،عصمت اللہ،زبیر اور تمام کمیٹی ممبران کونئے پی ایس ٹی اساتذہ بھرتی کے آرڈر جاری کرنے پر اپٹا ڈیرہ اسماعیل خان کی مکمل ٹیم کی طرف سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں شب و روز محنت کی اور پرائمری اساتذہ کے آرڈر جاری کیے اس کے علاوہ تمام تعینات ہونے والے نئے پرائمری اساتذہ کرام کو اپٹا کی مکمل ٹیم کی طرف سے بہت بہت مبارکباداوراللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ آپ کو فرائض منصبی احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔محمد فاروق ضلعی صدر اپٹا ڈیرہ اسماعیل خان،کامران اقبال نائب صدر اپٹا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسرت حسین بلوچ،ڈپٹی ڈی ای او عاصم سعید،عصمت اللہ،زبیر اور تمام کمیٹی ممبران کونئے پی ایس ٹی اساتذہ بھرتی کے آرڈر جاری کرنے پر اپٹا ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلعی صدرمحمد فاروق،کامران اقبال نائب صدر اپٹا نے اپنی مکمل ٹیم کی طرف سے خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمسرت حسین بلوچ کو میرٹ کی بنیاد پر پی ایس ٹی ٹیچر بھرتی کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے تمام تعینات ہونے والے نئے پرائمری اساتذہ کرام کو اپٹا کی مکمل ٹیم کی طرف سے مبارکباددی اور امیدکی کہ نئے بھرتی ہونے والے پی ایس ٹی اساتذہ فرائض منصبی احسن طریقے سے اداکریں گے۔

Comments are closed.