ضمنی الیکشن کے دوران موبائل سروس کی بندش،پی ٹی اے کا اعلامیہ جاری

پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی
0
126
pta

اسلام آباد: ملک میں کل ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران موبائل سروس کی بندش سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : پی ٹی اے نے اعلامیے میں کہا کہ وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں 21 اور 22 اپریل 2024 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی، یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک ر سپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گے، سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے دوسرے اور تیسرے ٹیئر کے طور پر استعمال ہوں گے، وفاقی حکومت کی جانے سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دئیے ہیں ، اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 تک 21 حلقوں میں دستیاب ہوں گے۔

ڈاکٹر سوما گھوش ہندوستانی کلاسیکی گلوکارہ

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی، قومی اور صوبائی اسملی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخاب کل ہونے جا رہے ہیں۔

20 اپریل تاریخ کے آئینے میں

تحریک انصاف کی بدقسمتی ہے ہر پروپیگنڈا خود ہی ایکسپوز ہوجاتا ہے،عظمیٰ بخاری

Leave a reply