پی ٹی اے نے پب جی سے پابندی ہٹا دی

0
52

اسلام آباد:پی ٹی اے نے پب جی سے پابندی ہٹا دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آن لائن گیم پب جی پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق پی ٹی اے کی طرف سے ایک اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پب جی انتظامیہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے اعتراضات کوتسلیم کرتے ہوئے پی ٹی اے کی طرف سے جاری ہدایات کومدنظررکھنے کا عہد کیا ہے

 

ذرائع کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے ایک پیغام میں پی ٹی اے نے کہا ہے کہ پب جی نے نہ صرف اپنی غلطیوں کوتسلیم کیا ہےبلکہ یہ وعدہ بھی کیا ہےکہ وہ اس گیم کے ذریعے غیرمناسب اورغیرآئینی امورکو سرانجام نہیں ہونے دیں گے

پب جی نے اپنے عہد نامے میں‌یہ بھی تسلیم کیا ہےکہ وہ اس گیم کا غلط استعمال نہیں ہونے دں گے ، جس پرپی ٹی اے نے مشروط طورپرپب جی کوبحال کردیا ہے

یاد رہے کہ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ نے آن لائن گیم’پب جی‘ پرپابندی ختم کرتے ہوئے اس فوری بحال کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے پب گیم کے مالک کمپنی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پب جی کمپنی کے وکیل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کا وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ خیال رہے کہ پب جی گیم کی وجہ سے ملک میں بڑھتی ہوئی خود کشیوں کے باعث پاکستان ٹیلی کمیونیکشن نے اس پر عارضی پابندی لگائی تھی۔

Leave a reply