اسلام آباد:پی ٹی اے نے الخدمت فاونڈیشن کوعطیات کی وصولی کے لیے ایس ایم ایس سروس دینے سے انکارکردیا ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کی ایک بہت بڑی رفاعی تنظیم جسے الخدمت فاونڈیشن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے کو اس وقت سبکی اٹھانا پڑی جب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ان کی ایک درخواست مسترد کردی
باغی ٹی وی کےمطابق الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو یہ درخواست دی گئی کہ فاونڈیشن ایک رفاعی تنظیم اوررضاکارانہ طورپرمستحق لوگوں کی خدمت کرتی ہے ، اس تنظیم سے پورے ملک سے لوگ وابستہ ہیں اوروہ تنظیم کی خدمت کی سرگرمیوں کوجاری رکھنے کےحوالے سے عطیات بھی دینا چاہتے ہیں .

الخدمت فاونڈیشن کی طرف سے کہا گیاتھا کہ عوام الناس کی کےلیے سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس فراہم کی جائے تاکہ لوگ ایس ایم ایس کے ذریعے عطیات الخدمت فاونڈیشن تک بھیج سکیں
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی اے نے الخدمت فاونڈیشن کی یہ درخواست یہ اعتراض لگا کرمسترد کردی کہ وزارت داخلہ کی طرف سے اس بات کی اجازت نہیں مل سکی لہذا الخدمت کی یہ درخواست مستردی کی جاتی ہے،








