پی ٹی سی ایل کی تباہی کے ذمہ دار کون ؟ کرپشن کیسے کی ؟ مبشر لقمان نےسب پردے چاک کردیئے

0
87

لاہور : پی ٹی سی ایل میں کرپشن کہاں کہاں ہوئی ؟ ذمہ دار کون اور عوام پاکستان کا کیا قصور ہے جو قومی ادارے پی ٹی سی ایل کو زندہ رکھنے کے لیے اپنا مال قربان کررہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ممتاز صحافی ، معروف اینکر اور کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹ پیغامات کے ذریعے کیا


معروف اینکر اپنے ٹویٹ پیغام میں قومی ادارے کی تباہی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بڑی عجیب بات ہے کہ پاکستان کے دوتہائی عوام اپنے خون پیسنے کی کمائی سے اپنے حصے کا 62 فیصد ریونیو پی ٹی سی ایل کو دے رہے ہیں لیکن جن کے سپرد اس ادارے کو کیا گیا ان کے ذمہ 800 ملین ڈالرز ابھی تک ادا نہیں ہوئے اس کا ذمہ دار کون ہے.

مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات بھی بڑی تکلیف دہ ہے کہ پی ٹی سی ایل کا ذیلی ادارہ یوفون بھی نقصان میں جارہا ہے اور اب تک 19 ارب کا خسارہ قومی خزانے کو دے چکا ہے . مبشر لقمان کہتے ہیں کہ قومی خزانے کو پہنچنے والے اس نقصان کا ذمہ دار کون ہے.


معروف اینکر مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں انکشاف کیا کہ میں تو کافی دیر سے اس قومی ادارے کو پہنچنے والے نقصان کی نشاندہی کررہا ہوں .وہ کہتے ہیں‌کہ پی ٹی سی ایل نے عوام پاکستان سے ٹیکس کی مد میں‌ 118 ملین ڈالرز وصول کیے جبکہ ان میں سے صرف 60 ملین ڈالرز قومی خزانے میں‌جمع کرائے گئے ، باقی 58 ملین ڈالرز کہاں گئے ، اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے


کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان نے بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہتے ہیں کہ میں نے اس قومی ادارے کو بچانے کے لیے بڑی کوششیں کیں ، میں تو اس ادارے کے اسٹیک ہولڈرز کو چیخ چیخ کر درخواست کرچکا ہوں کہ خدا را اس قومی ادارے کو بچائیں‌ ، وہ کہتے ہیں‌کہ میں نے سیکورٹی ایکچینج کمیشن آف پاکستان ، متعلقہ وزیر اور اس ادارے کے سربراہان کو پی ٹی سی ایل میں ہونی والی کرپشن سے متعلق آگاہ کرچکے ہیں. اب ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس قومی ادارے کو بچاتے ہیں یا پھر حسب روایت نظریں چرا کر اس ادارے کی بچ جانے والی ساخت کو بھی داو پر لگادیتے ہیں.

Leave a reply