کراچی :پی ٹی آئی کوایڈوانس مبارک :اہم اتحادی جماعت نے سینیٹ میں قربانی دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے خوشخبریوں کا سیزن شروع ہوچکا ہے ، اہم اتحادی جماعت نے اپنے قائدین کے کاغذات واپس لے کرپی ٹی آئی کے لیے سینیٹ انتخابات میں جیت یقینی بنادی ہے
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سندھ سے آنے والی خبروں میں بتایاگیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان بطور سینیٹ امیدوار دستبردار ہوگئے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایم کیو ایم کے عبدالقادر خانزادہ نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لےلیے ہیں۔خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن 3 مارچ کو شیڈول ہیں اور الیکشن کمیشن میں کل دستبرداری کا آخری روز ہے