پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں،شیر افضل مروت پھٹ پڑے

0
141
shrafzal

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیخ وقاص اکرم کو بطور چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے کا معاملہ ،شیر افضل مروت نے معاملہ عمران خان کے سامنے رکھنے کا اعلان کر دیا

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پی اے سی کے فیصلے کو سیاسی کمیٹی کو ریفر نہیں کیا ۔فیصلے یا ووٹنگ کے لیے ریفر کیا اور نہ ہی اب تک اپنا فیصلہ تبدیل کیا ہے۔میں کل ان سے ملاقات کروں گا اور ان کے نام پر ہونے والے فراڈ سے آگاہ کروں گا۔مجھے نہ تو کمیٹی کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور نہ ہی اس کے ایجنڈے میں ایسی کوئی چیز تھی۔کل خان صاحب سے ملاقات کے بعد آپ سب کو آگاہ کروں گا۔پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے راجواڑہ نہیں اور میں اسے ہائی جیک نہیں ہونے دوں گا۔

شیر افضل کو کسی نے مسترد نہیں کیا وہ پارٹی کے اسٹار ہیں، شیخ وقاص اکرم
دوسری جانب نامزد چئیرمین پی اے سی شیخ وقاص اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پی اے سی کا معاملہ میرے علم میں نہیں معاملہ خان کے علم میں ہے،میں کسی نئے تنازعے میں نہ خود پڑنا چاہتا ہوں نہ پارٹی کو ڈالنا چاہتا ہوں، بانی پی ٹی آئی کا جو حکم ہو گا اس کی تعمیل کریں گے، شیر افضل کو کسی نے مسترد نہیں کیا وہ پارٹی کے اسٹار ہیں، بانی پی ٹی آئی اتھارٹی ہیں ان کا فیصلہ میرے اور مروت کیلئے قابل احترام ہو گا، خان صاحب واضح کر چکے ہیں کہ فتح مکہ ماڈل پر جائیں گے انتقام نہیں لیں گے، اصلاح کریں گے اور پچھلی حکومتی اقدامات سامنے لانے چاہیئے گندم اسکینڈل ،جو بھی ہوا وہ سب سامنے لائیں گے، یہ پارٹی اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، تنازعات افواہ بھی ہوئے تو نقصان ہوگا ،

واضح رہے کہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی نے شیر افضل مروت کی جگہ شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی کمیٹی شیر افضل مروت کا نام واپس لینے کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کرے گی، شیر افضل مروت کو ہٹانے کے لیے عمر ایوب اور شبلی فراز نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شیر افضل مروت کا نام تجویز کیا تھاتاہم دوسری جانب نور عالم خان بھی چیئرمین پی اے سی کے امیدوار ہیں، نور عالم خان اتحادی حکومت میں بھی پی اے سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار آزاد ہیں، جبکہ نور عالم خان جے یو آئی کے رکن ہیں،شیر افضل مروت پر اعتراض کے بعد حامد رضا کا نام سامنے آیا تھا آج شیخ وقاص کا نام سامنے آیا ہے تو اس پر شیر افضل مروت نے اعتراض عائد کر دیا ہے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بارے پارٹی رہنماؤں نے ہی غلط بیانی کی،شیر افضل مروت

حامد رضا کا تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفوں کا مشورہ

پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

Leave a reply