خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع کی 16 صوبائی نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 13 حلقوں کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور آزاد امیدوار 5، 5 نشستوں کے ساتھ آگے ہیں۔اےاین پی نے1،جماعت اسلامی نے1،اےاین پی نے 1 سیٹ حاصل کی ہے.
کے پی کے میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کیلئے پہلی بار الیکشن کا انعقاد ہوا۔
صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، شام 5 بجے پولنگ کا عمل ختم ہوا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ابتدائی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق صوبائی اسمبلی کی 16 مین سے 13 نشستوں کے انتخابی نتائج سامنے آ چکے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف اور آزاد امیدواروں نے 5، 5 نشستوں پر میدان مار لیا ہے جب کہ جے یوآئی (ف)، اے این پی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ہے، تین حلقوں کے انتخابی نتائج سامنے آنا باقی ہیں۔