وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آج سندھ کا دورہ کیا، کل حیدرآباد جائیں گے،سیلاب کے باعث بہت نقصان ہوا ہے،سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر غریب طبقہ ہوا ہے،سیلاب متاثرین کیلئے فی کس 25 ہزار روپے امداد کا اعلان ہوا ہے،وزیراعظم نے مجھے بتایا کہ سکھر دریائے سندھ کا منظر پیش کر رہا تھا،ٹانگ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بہت برا حال تھا،

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 2010کے سیلاب نے بھی اتنی تباہی نہیں مچائی تھی،کراچی میں بھی بارش نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،تمام پاکستانیوں کو اپنے دوسرے مقاصد سے بالا تر ہو کر مدد کرنی چاہئے،تمام پاکستانی اپنے دوسرے مقاصد سے بالاتر ہو کرسیلاب متاثرین کی مدد کریں ،امداد کا ایک ایک پیسہ متاثرین سیلاب پر خرچ ہو گا.

انہوں نے کہا کہ دنیا سے اپیل کر رہے ہیں کہ ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پیسے دیں،آج تیمور جھگڑا نے مجھے ایک خط لکھا جس سے مجھے افسوس ہوا،کل فواد چودھری نے کہا پنجاب اور خیبر پختونخوا وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کریں گے،فواد چودھری نے کہا دونوں صوبے تعاون نہیں کریں گے تو آئی ایم ایف کی ڈیل ٹوٹ جائیگی،میری تیمور جھگڑا سے بات ہوئی، انہوں نے کہا یہ خط آئی ایم ایف کو نہیں دیا.

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اب یہ خط پورے ملک کے ساتھ آئی ایم ایف کے پاس بھی پہنچ چکا ہے،آج کے دن ایسا خط لکھنے کی کیا ضرورت تھی، آپ دس دن انتظار نہیں کر سکتے تھے،یہ چاہتے ہیں عمران خان کی حکومت نہ ہو تو سب کچھ داؤ پر لگا دو،سیلاب میں 70 سے 80 لاکھ کے درمیان مویشی مر چکے ہیں،اگر پانی کی نکاسی نہ ہو سکی تو زمین نہیں سوکھے گی،ملک میں تاریخی سیلاب آیا ہے اور یہ سیاست کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ کم سے کم اس صورتحال میں تو سیاست چھوڑ دیں اور لوگوں کا سوچیں،پاکستان اکیلا مفتاح اسماعیل کا نہیں ہم سب کا ہے،ہم اس صورتحال میں بھی سیاست نہیں چھوڑ سکتے؟میں نے تیمور جھگڑا کو کہا ہے کہ پیر کو مجھ سے ملاقات کیلئے آجائیں،تیمور جھگڑا سے قبائلی اضلاع کے فاٹا میں انضمام پر بات ہو گی،قبائلی ہمارے بھائی ہیں،وفاق پیسے دینے کو تیار ہے،یہ وہ پارٹی ہے جس نے پہلے آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کیا،انہوں نے آئی ایم ایف کو لکھ کر دیا تھا کہ بجلی میں سبسڈی نہیں دیں گے ، پورا یقین ہے کہ پیر کو آئی ایم ایف پروگرام پاس ہو جائے گا،

Shares: