پی ٹی آئی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے گورنمنٹ آف پاکستان سے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بڑا مطالبہ کر دیا

0
126

حکمران جماعت پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارتی سیکولر لوگوں سے امید نہیں کہ وہ کشمیریوں کو انصاف فراہم کرنے کے لیے کوشش کریں گے لیکن وہ انہیں ایک موقع دینا چاہتے ہیں۔ اب محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ جیسے لوگ حکومت کے فیصلے کو منسوخ کروانے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

سیف اللہ نیازی نے کہا کہ اگر بھارت نواز کشمیری سیاست دان اور سیکولر بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انصاف نہ دلا سکے تو پھر پاکستانی عوام آزاد کشمیر اسمبلی اور پاکستانی پارلیمنٹ سے جہاد یا کشمیر کی آزاد ی کے لیے جنگ کا مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہوں گے ۔

پی ٹی آئی رہنما نے ان خیالات کا اظہار ڈی چوک پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ جنگ وسائل یا ہتھیاروں سے نہیں لڑی جاتی بلکہ ایمان کی طاقت سے لڑی جاتی ہے۔ کشمیر کا مستقبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

Leave a reply