اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت بنی گالا میں کور کمیٹی کا کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، لانگ مارچ سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

شمالی وزیرستان:پاک فوج کی چوکی پردہشت گردوں کا حملہ:عمران خان وطن پرقربان ہوگئے

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت کی بنی گالا میں اہم بیٹھک ہوئی،اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ ہوئی، لانگ مارچ سےمتعلق آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، پنجاب کی سیاسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قانونی تجاویز پر غور کیا گیا۔

’ آج چیخیں مارنے والوں کو عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پر وزارتوں سے نکالا تھا…

تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس سے قبل بنی گالہ پہنچنے والے فیاض الحسن چوہان گیٹ پر روکنے پر ناراض ہوگئے۔فیاض الحسن چوہان کورکمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے بنی گالہ پہنچے تو ان کو گیٹ پر روک لیا گیا جس پر فیاض الحسن چوہان کافی ناراض ہوئے اور بعد ازاں وہاں شہباز گل پہنچے۔

عمران خان کی متوقع آمد، بنی گالہ کی سیکورٹی سخت

فیاض الحسن چوہان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کافی دیر ہو گئی یہاں پہنچا ہوا ہوں، اندر ہی نہیں جانے دے رہے، کافی دیر کا فون کر رہا ہوں کوئی جواب ہی نہیں دے رہا، کوئی پالیسی ہی دے دو۔بعدازاں شہباز گل فیاض الحسن چوہان کو راضی کرکے اپنے ساتھ بنی گالہ لے گئے۔

Shares: