مزید دیکھیں

مقبول

پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہوجائیں،رانا ثنااللہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہوجائیں۔

باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر طےکرلیں کہ ہر ادارہ اپنے آئینی کردار تک محدود رہے تو مسائل حل ہوجائیں گے، اگر ملک میں سیاسی استحکام آجائے تو کسی کو کیوں اعتراض ہوگا،یہ ہر چیز کا الزام ہم پر لگا رہے ہیں اور کہتے ہیں مذکرات ان کے ساتھ کریں گے،پی ٹی آئی کی سوچ سیاسی نہیں، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی کے فوجی قیادت سے براہ راست مذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان سے بلی تھیلے سے باہر آگئی،بانی پی ٹی آئی بانی کا وتیرہ ہےکہ ایک ہاتھ گریبان پر اور دوسرا پیروں پر ہوتا ہے، نوازشریف کے بارے میں اکثریت چاہتی ہے وہ جماعت کی ذمہ داری سنبھالیں۔

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،ترجمان پی ٹی …

ان کا کہناتھاکہ میں سمجھتا ہوں سیاست دانوں کو ایک دوسرے سے بات کرنی پڑے گی،وزیراعلیٰ کے پی علی امین کے بیان پر جواب میں کہا کہ جمہوری سیاست میں جلاؤگھیراؤ نہیں چلتا، علی امین گنڈا پور کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے، ان کو وفاق سے اور وفاق کو ان سے تعاون کرنا چاہیے، فی الوقت حکومت میں گورنرراج کی کوئی سوچ نہیں ہے مگر یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی اسلام آباد پر چڑھائی بھی کرے اور حکومت میں بھی رہے۔

سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں مسافر گاڑیوں کو روکنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام …

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں، میرے لیڈر کی پہلے دن سے خواہش تھی کہ انگیج کریں، میرا لیڈر انگیج کرنا چاہتا ہے لیکن کوئی رسپانس نہیں آتا، رسپانس آتا تو سب کوپتاچلتا، یہ ملک، فوج اور ادارے میرے ہیں، فوج سے مذاکرات ہوں گے اور بہت جلد ہوں گے۔

چاہتے ہیں کہ پاک ،سعودیہ معاشی تعلقات سعودی ویژن 2030 کے تناظر میں آگے …