امریکی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ میں غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تصدیق

ر غزہ کے واٹر فلٹر پلانٹس میں کلورین استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
0
82
un

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں محفوظ قرار دئیےگئے علاقے بھی اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں سے محفوظ نہیں ہیں،رپورٹ میں اسرائیلی جنگی جرائم کی تصدیق ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی :امریکا کے این بی سی نیوز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج شہریوں کو محفوظ علاقوں کا بتا کر وہاں جانےکا کہتی ہے اور پھر سیف زون میں بھی بم برسا دیتی ہے ساڑھے 10 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح اور المواسی زون میں کیے گئے اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اسرائیلی فوج کے غزہ میں جنگی جرائم مسلسل بڑھتے ہیں جارہے ہیں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو صاف پانی سے بھی محروم کر دیا ہے اور غزہ کے واٹر فلٹر پلانٹس میں کلورین استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

طورخم پرٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

اقوام متحدہ ایجنسی کے مطابق غزہ میں صرف تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں 14 سال لگیں گےیو این مائن ایکشن سروس کا کہنا ہے کہ غزہ میں 4 لاکھ ٰعمارتوں کا 3 کروڑ 70 لاکھ ٹن ملبہ ہے، غزہ میں 4 لاکھ عمارتیں تباہ ہوئی ہیں، تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ ہٹانے میں 14 سال لگ سکتے ہیں،’پورے غزہ میں ہر طرف ملبے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں‘۔

اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کل بھی تیار تھے، آج بھی تیار ہیں،ترجمان پی ٹی …

سات اکتوبر کے بعد اسرائیل نے 23 لاکھ سے زیادہ کی آبادی کی غالب اکثریت کے گھر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردئے ہیں۔اقوام متحدہ کے مائن ایکشن سروس کے ایک ذمہ دار نے غزہ میں تباہی اور ملبے کے بارے میں جنیوا میں دی گئی بریفنگ کے دوران کہا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لگ بھگ 37 ملین ٹن ملبہ غزہ کی گلیوں اور بازاروں میں زمین پر موجود ہے،یہ درست اندازہ لگانا تو مشکل ہے کہ غزہ میں کس قدر گولہ بارود استعمال ہوا مگر ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ کل استعمال شدہ گولہ بارود کا دس فیصد پھٹے بغیر ملبے کا ڈھیر بن جاتا ہے،یہ 100 ٹرکوں کے ساتھ ملبہ نکالنے کی کوشش کی جائے تو 14 سال کا وقت درکار ہوگا۔

سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں مسافر گاڑیوں کو روکنے کی دہشتگردوں کی کوشش ناکام …

Leave a reply