پاکستان میں 35 سال سے بڑی ایک کروڑ خواتین شادی کی منتظر

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 35 سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادیوں کے انتظار میں بیٹھی ہیں

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان میں 35 سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین شادیوں کے انتظار میں بیٹھی ہیں

ان اعداد و شمار سے پاکستان میں شادی سے متعلق شدید مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے۔

پاکستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی گذشتہ سال کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں 22 ملین نوجوان لڑکے اور لڑکیاں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے انتظار میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مناسب رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی شادی کزن سے کروا دیتے ہیں اور کزن کے رشتے نہ ہونے کی وجہ سے والدین اب ذات برادری سے باہر رشتے کرنے پر آمادہ ہوتے ہیں لیکن اپنی ذات برادری سے باہر مناسب اور معتبر رشتے نہ ہونے کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیں۔

اس مناسب رشتے نہ ملنے اور جہیز کے مسائل کی وجہ سے بغیر شادی کے والدین کے گھر خواتین بوڑھی ہورہی ہیں.

Leave a reply