طورخم پرٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی منشیات برآمد

کسٹم عملے نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران طورخم سرحد اور مضافات میں 1390 ملین روپے مالیت کے منشیات پکڑی ہے کسٹم عملے نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران طورخم سرحد اور مضافات میں 1390 ملین روپے مالیت کے منشیات پکڑی ہے
0
105
anf

پشاور:پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہ طورخم پر کسٹم عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔

باغی ٹی وی : چیف کلیکٹر کسٹم خیبر پختونخوا سعید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کرنے کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں تھی جس پر ٹیم کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا، کسٹم عملے نے آج افغانستان سے داخل ہونے والے خالی ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک سے 14 کلو آئس اور 18 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی، ٹرک کو قبضے میں لےکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک ارب روپے ہے، کسٹم عملے نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران طورخم سرحد اور مضافات میں 1390 ملین روپے مالیت کے منشیات پکڑی ہےاسمگلرز اور دہشت گرد ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے اور یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں ڈیرہ اسماعیل خان میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں دہشت گردوں نے ہمارے کئی جوانوں کو شہید کیا۔

لاہور ائیرپورٹ پر تھائی لینڈ سے غیرقانونی طورپر درآمد کردہ نایاب کچھوے برآمد

چیف کلیکٹر کسٹم نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق منشیات سے حاصل آمدنی کو دہشت گردی کے مقاصد کیلئے بھی استعمال کیاجاتا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ہدایات پر ہرقسم کی اسمگلنگ کے خلاف ہماری کوششیں جاری ہیں اور کسی صورت منشیات، اسلحہ اور نان کسٹم پیڈ اشیا کی اسمگلنگ کو برداشت نہیں کریں گے۔

اجمل قصاب کو پھانسی کی سزا دلوانے والا وکیل بھارتی انتخابات میں بی جے پی …

Leave a reply