اسلام اباد :غیرجانبدارانہ سروے ،حقیقت پسندانہ تجزیہ ،گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی حکومت بنارہی ہے،اطلاعات کے مطابق سنیئرقانون دان اورپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنمابابر اعوان نے کہا ہےکہ اب تو ن لیگ اورپیپلزپارٹی کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ گلگت بلتستان میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی ،
بابر اعوان کہتے ہیں کہ غیرجانبدار polls پھر کنفرم کرتے ہیں، پاکستان کے ہر علاقے کا لیڈر صرف عمران خان ہے۔ کیا آپ اِسے گلگت بلتستان کے عوام کا ریفرنڈم کہنا چاہیں گے؟ جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کی لیڈ نوشتہِ دیوار ہے۔
غیرجانبدار polls پھر کنفرم کرتے ہیں، پاکستان کے ہر علاقے کا لیڈر صرف عمران خان ہے۔ کیا آپ اِسے گلگت بلتستان کے عوام کا ریفرنڈم کہنا چاہیں گے؟ جی بی الیکشن میں پی ٹی آئی کی لیڈ نوشتہِ دیوار ہے۔ pic.twitter.com/qnaGmNEipu
— Babar Awan (@BabarAwanPK) November 11, 2020
یادرہے کہ معروف اینکر عمران خان نے ایک غیرجانبدارانہ سروے کنڈکٹ کیا جس مٰیں ان کا کہنا ہے کہ اس بار ہونے والے الیکشن میں بھی یہی کچھ ہونے جا رہا ہے۔
کچھ دن گلگت بلتستان میں سروے کے بعد ممکنہ نتاٸج
1: زیادہ لوگ حکومت کو ووٹ دینے کی پالیسی پر بدستور قاٸم ہیں۔
2: پیپلز پارٹی نتاٸج کے لحاظ سے دوسری بڑی کامیاب جماعت ہو گی۔
3: ن لیگ 1یا2 نشستیں ہی جیت پاٸے گی۔
4: آزاد امیدوار اہم ہوں گے۔— Imran Khan (@ImranRiazKhan) November 8, 2020
اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ کچھ دن گلگت بلتستان کے سروے کے بعد ممکنہ نتائج یہ ہوسکتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت بنانے میں کامیاب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ لوگ حکومت کو ووٹ دینے کی پالیسی پر بدستور قاٸم ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نتاٸج کے لحاظ سے دوسری بڑی کامیاب جماعت ہوگی۔
عمران خان کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں ن لیگ 1 یا 2 نشستیں ہی جیت پاٸے گی۔ یہاں آزاد امیدوار اہم ہوں گے۔