پی ٹی آئی نے کارکنوں کوبلدیاتی الیکشن کی تیاری کا گرین سگنل دے دیا

لاہور: پی ٹی آئی نے کارکنوں کوبلدیاتی الیکشن کی تیاری کا گرین سگنل دے دیااطلاعات کے مطابق اکتوبر نومبر میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کی تیاری، الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ابتدائی فہرست 21 اگست اور حتمی 27 ستمبر کو آویزاں کی جائیگی، ٹاسک مکمل ہونے کے 45 روز کے اندر اندر انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل کرانا لازمی ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں حلقہ بندیاں 4 کی بجائے اب ایک ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے حلقہ بندیاں 13 اکتوبرتک مکمل کی جانا تھیں، اب 27 ستمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 21 اگست کو لگائی جائے گی۔ 19 ستمبر تک فہرستوں پر اعتراضات دائر کیے جائیں گے 26 ستمبر تک حلقہ بندیوں پر اپیلیں سنی جائیں گی جبکہ 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں نیبرہڈ کونسلز بنانے کے لیے بھی 3 رکنی انتظامی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ شہرکی ایک کروڑ سے زائد آبادی پر 475 نیبرہڈ کونسلز بنائی جائیں گی۔ حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد 45 دن میں حکومت کوپہلا مرحلہ شروع کرنا ہوگا۔

Comments are closed.