مظفرآباد:آزاد کشمیرمیں تحریک انصاف کی حکومت یقینی ہوگئی:اہم وجہ بھی سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر کے الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے ادھر دوسری طرف امیدوار پاکستان تحریک انصاف ایل اے 38 جموں 5 چوہدری اکبر ابراہیم بہت سرگرم دکھائی دیتےہیں
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے الیکشن کی گہما گہمی اس وقت عروج پر پہنچ چکی ہے اسی سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایل اے 38 جموں 5 چوہدری اکبر ابراہیم گزشتہ روز وائس چیئرمین فیضان خالد بٹ کے ہمراہ قافلے کی شکل میں راہنما پاکستان تحریک انصاف و چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی و جنرل سیکرٹری انصاف ویلفیئر ونگ تحصیل گجرات نورالامین بٹ کی رہائش گاہ پہنچے نورالامین بٹ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا
ملاقات کے دوران چوہدری اکبر ابراہیم نے ان سے الیکشن کے سلسلے میں سپورٹ مانگ لی جس پر نورالامین بٹ نے کہا کہ آپ وزیراعظم عمران خان کے امیدوار ہیں اور آپ کی کامیابی کے لئے ہم اپنی پوری کوشش کریں گے گلی گلی جا کر آپ کی کمپین چلائیں گے۔
انہوں نے اپنے سنگ دھڑے سمیت اپنی بھرپور اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ جس پر اکبر ابراہیم نے کہا کہ بلاشبہ آپ جیسے مخلص ساتھیوں کی وجہ سے میری کامیابی ممکن ہو گی آپ جیسے ورکرز تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں جو وزیراعظم عمران خان کے خواب کی تعبیر کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں








