مرکزی جمعیت الحدیث کے صدر اور سینیٹر ساجد میر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے قوم نے جوامیدیں وابستہ کی تھیں انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، پی ٹی آئی کی گورنمنٹ سے اسلام و پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے-

باغی ٹی وی : مرکزی جمعیت الحدیث کے صدر اور سینیٹر ساجد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا-


انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی حفاظت ہمارا ذاتی مسئلہ نہیں بلکہ ہمارا ایمانی مسئلہ ہے اسکی حفاظت ہمیں اپنی جان سے زیادہ پیاری ہے اسرائیل نے فلسطین میں انسانوں کے ساتھ ساتھ سکول،کالج ،ہسپتال اور واحد یونیورسٹی کو بھی تباہ کردیا ہے اس سلسلہ میں اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے.


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے قوم نے جوامیدیں وابستہ کی تھیں انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا ان کے دور حکومت میں اسلام وپاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے-

سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری’بدامنی اور کرپشن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے وزیراعظم نے تقریروں کے سوا کچھ نہیں کیا۔


سینیٹر ساجد میر نے مزید کہا کہ حکومت کے معاشی اعداد و شمار الفاظ کی ہیرا پھیری اور مفروضوں پر مبنی ہے معاشی بد حالی اس قدر ہے کہ لوگوں کے کے گھروں کے چولہے بجھ چکے ہیں اور وہ خودکشیوں پر مجبور ہیں معیشت کو بہتر بنانے کے دعوے داروں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے-

Shares: