پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت معاشی محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے-

باغی ٹی وی : چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت کے صنعتی ترقی کے دعوے مضحکہ خیز ہیں ، بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں عام آدمی کی آمدنی میں 59 فیصد اضافہ ہوا سندھ میں سب سے زیادہ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے-

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کا پرانی مردم شماری کے اعدادوشمارکے جھوٹ کا پول کھل چکا ہے پورے جنوبی ایشیا میں پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہو ئی ہے-

بلاول بھٹو نے کہا رواں سال میں چینی 21 فیصد مہنگی ہوچکی ہے عوام گنے کی ریکارڈ پیداوار کے وفاقی حکومت کے دعووں پر کیسے مطمئن ہوں؟ –

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ایک سال میں آٹا 28 فیصد مہنگا ہوگیا، جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے گندم کی ریکارڈ پیداوار کا دعویٰ کیا-

Shares: