پی ٹی آئی حکومت نےپاک چین تجارتی سرگرمیوں اورسی پیک کی رفتارمتاثرکی. مریم نواز
مریم نوازنے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نےپاک چین تجارتی سرگرمیوں اورسی پیک کی رفتارمتاثرکی، فارن فنڈڈایجنٹ نےسی پیک میں کرپشن کےبےبنیادالزامات لگائے،سی پیک اورپاک چین تجارت جاری رہتی توعوام بدحال نہ ہوتے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ نومبر 2016 سے سی پیک فریم ورک کے تحت یہ ارینجمنٹ بہترین جا رہا تھا جو نومبر 2019 میں بند ہو گیا تھا، خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی.
مریم نواز شریف نے کہاچین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سرخ لکیرہے،وزیر اعظم شہبازشریف اور چینی صدرشی جن پنگ آہنی بھائی چارہ مزید مضبوط بنارہےہیں۔ یاد رہے کہ آج پاکستان اور چین کے درمیان اہم ا تجارتی شاہراہ خنجراب پاس کو کووڈ 19 کی وبا کے باعث تقریبا 3 سال کی بندش کے بعد دوبارہ کھول دیا گیاہے۔ چینی حکام نے تجارت کے لیے پاس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق خط پاکستانی حکام کو ارسال کردیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کا شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد
ائیر پورٹ پرابھی پریس کانفرنس ہو رہیں کل کو یہاں فلمی تقریبات ہوں گی کرن جوہر کی طنز
بلوچستان حکومت؛ شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد روانہ
لاہور میں ریٹائرڈ ایس پی کے قتل کے الزام میں بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
مفتی تقی عثمانی کا موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاستدانوں اور دیگر اداروں کومشورہ
گورنر ہاؤس میں خواتین کے لیے مفت مہندی لگانےکا اہتمام
ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا چاند پر 4 جی نیٹ ورک لگانے کے لیے تیار
چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ، خدمت انسانیت کی اعلی مثال
علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف اپنے اہل خانہ سمیت 11 اپریل کو خصوصی پرواز کے ذریعے برطانیہ سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے اور رمضان المبارک کا آخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزاریں گے۔








