مظفرآباد: تحریک انصاف کو حکومت بنانے کیلئے مقررہ تعداد میسر:8شن میں آگئی اوراس حوالے سے پی ٹی آئی کومطلوبہ تعداد میسرہوگئی ہے
ادھر باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات کے اب تک 45 میں سے 37 کے نتائج آگئے آزاد کشمیر کی قانون سازاسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کرسامنے آئی ہے
باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق قانون سازاسمبلی کی 45 میں سے 37 حلقوں کے نتائج آچکے ہیں جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اب تک 24 سیٹیں جیت کرسب سے آگے ہے
دوسری طرف دیگریہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم کانفرنس بھی ایک سیٹ جیت چکی ہے یوں پی ٹی آئی کی اب تک 25 سیٹیں ہوچکی ہیں
ذرائع کے مطابق ن لیگ اورپی پی نے اب تک 6،6 سیٹیں جیتی ہیں ، ادھر باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق نتائج کا سلسلہ ابھی جاری ہے اوراب تک کی ملنے والی اطلاعات کے مطابق باقی 9 حلقوں میں 5 پرپی ٹی آئی سبقت لے جارہی ہے
دوسری طرف مظفرآباد سے ملنےوالی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سازی کے لیے ابھی سے مشاورت شروع ہوچکی ہے اوریہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہوسکتا ہےکہ پی ٹی آئی 30 سیٹیں لے جاسکتی ہے