پی ٹی آئی احتجاج سے تنگ عوام نے مظاہرین کو کھری کھری سنادی

پاکستان تحریک انصاف کے مارچ کی وجہ سے جگہ جگہ جہاں جہاں مظاہرین ہیں نے روڈ بند کر رکھے ہیں۔ اب عام عوام آئے روز بند سڑکوں پر تنگ ہوکر ان کا پارہ سو ڈگری سے اوپر چلا گیا ہے جبکہ شہری پی ٹی آئی مظاہرین کو کھری کھری سنانے لگے۔

ایک شہری نے مظاہرین سے کہا کہ یہ کونسی ریاست مدینہ ہے جس میں راستے بند کرکے شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے جبکہ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء فیاض چوہان بھی موخود تھے بزرگ شہری فیاض الحسن چوہان پر برس پڑا اور کہا ہمیں درس دیا جاتا تھا ریاست مدینہ کا لیکن خود اب سڑکیں بند کرکے بیٹھے حالانکہ اسلام نے راستے بند کرنے سے سکتی کے ساتھ منع کیا ہے۔


شہریوں نے مظاہرے پر بیٹھے شرکاء سے کہا کیا عمران خان ہمیں ریاست مدینہ کا درس نہیں دیتے تھے اور جب یہ خود لوگ حکومت میں تھے تو کیا کہتے تھے راستہ بند کرنا غلط ہے لیکن اب صحیح ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماء فیاض الحسن چوہان نے بزرگ شہری کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ آپ یہ بتاو راستے بند کرنے کی کونسا قانون اور شریعت اجازت دیتا ہے؟ جس کے بعد فیاض چوہاں چپ ہوکر سر جھکا لیا۔

بزرگ شہری نے زور زور فیاض الحسن چوہان سمیت مظاہرہ بیٹھے شرکاء سے سوال کیا کہ کونسی ریاست مدینہ میں یہ لکھا ہے کہ اللہ کی مخلوق کو اس طرح کرو اور ان کیلئے مشکلیں پیدا کرو تاکہ انکے سوال کا کسی نے جواب نہیں اور انہیں روکنے کی کوشش کرتے۔ واضح رہے کہ پی ٹی ائی تین روز سے احتجاج پر ہے جب سے عمران خان پر حملہ ہوا جبکہ آج انکے لانگ مارچ کا بھی دوبارہ اغاز ہوگیا ہے۔ اور احتجاج کے باعث کئی راستے بند جس سے شہری تنگ ہیں۔

Shares: