پی ٹی آئی کے اسستعفے پیش کریں، سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت

ایاز صادق نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے سائیکلواسٹائل پیپر پر استعفے جمع کرائے

ن لیگی رکن ایاز صادق کا کہنا تھا کہ استعفے ہاتھ سے نہیں لکھے گئے اور انکی انفرادی طور پر تصدیق بھی نہیں ہوئی، اسپیکر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے استعفوں کے معاملے کو بھی دیکھیں حلفاًکہتاہوں کئی اراکین اسمبلی نے کہا ہم استعفٰی نہیں دینا چاہتے کئی پی ٹی آئی اراکین نے کہا دباؤڈال کر زبردستی دستخط کرائے گئے

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے معاملے پر دوبارہ غور کا فیصلہ کر لیا ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ہدایت کرتا ہوں کہ استعفے دبارہ میرے سامنے پیش کریں

قبل ازیں دو روز قبل مستعفی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے 123اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے،فرح حبیب کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پی ٹی آئی کے 123اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے استعفے منظور کرنے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا،استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں

عمران خان پر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تحریک انصاف نے اسمبلی سے اجتماعی استعفے دیئے تھے، تحریک انصاف کے کچھ اراکین منحرف ہو چکے ہیں جبکہ اتحادی بھی ساتھ چھوڑ چکے ہیں جس کہ وجہ سے عدم اعتماد کامیاب ہوئی،

قبل ازیں پی ٹی آئی کا نام قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیاجائے گا ، الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی گئی درخواست عمران خان کی طرف سے بابر اعوان نےالیکشن کمیشن میں دائر کی ،درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے نام کو قومی اسمبلی میں استعمال نہیں کیا جا سکتا تحریک انصاف نے اجتماعی استعفے دئیے، اب پارلیمنٹ کا حصہ نہیں،کوئی بھی رکن پارلیمانی پارٹی کا نام استعمال کر کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ نہیں لے سکتا،پہلے ہی منحرف اراکین کے خلاف 63 اے کی درخواست دے چکے ہیں،

پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی

قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر

اسپیکر قومی اسمبلی کی خالی عہدے پر انتخاب کے لیے شیڈول جاری

پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

Shares: