وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی 20 کانفرنس مقبوضہ کشمیر میں ہونے جارہی ہے،پاکستان نے گزشتہ سال سے بھارت سے ہر فورم پر احتجاج کیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو 21 تاریخ سے کشمیر کے دورہ پر جائیں گے،وزیر خارجہ مظفر آباد جائیں گے وہاں کشمیریوں سے ملاقاتیں ہونگیپیپلز پارٹی نے ہمشہ کشمیر کیلئے آواز اٹھائی اور وزیر خارجہ کا دورہ کشمیر بھی اسی کی کڑی ہے
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے نو مئی کی صورتحال پر سی ای سی کا اجلاس طلب کیا ہے پیپلز پارٹی کی سی ای سی میٹنگ بلاول بھٹو کی صدارت میں کل ہوگی، سی ای سی اجلاس میں نو مئی سے پہلے اور بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،سی ای سی اجلاس کے بعد فیصلوں سے متعلق پریس کانفرنس ہوگی،نو مئی کو جو ہوا جس نے کیا ان کو قرار واقعی سزا ہونی چاہیے،سیاست میں احتجاج سمیت سارے آپشن ہوتے مگر ایسی سیاست پہلے کبھی نہیں ہوئی،عمران خان نے پہلے لوگوں کو اکسایا اور بعد میں کہا ہم اس میں ملوث نہیں،پہلے نہ ملوث ہونے کا کہ کہا گیا پھر غائبانہ نمازِجنازہ ادا کروائی گئی،کل بھی عمران خان نیب میں پیش نہیں ہوئے اور پھر شام کو ڈرامہ رچایہ کیا گیا،اگر آپ عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے تو گرفتار تو ہونگے،
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کیا،اگر رابطہ کرنے والوں کے نام بتائیں تو لوگ حیران ہونگے کہ وہ کتنے بڑے انقلابی تھے پیپلز پارٹی ایسے کسی بندے کو نہیں لے گی جو تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے،
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا
نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی،
قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش