پاکپتن(نمائندہ باغی ٹی وی طاہر فرید سے) پاکپتن میں ڈکیٹی کی نان اسٹاپ وارداتیں جاری ہیں ۔۔پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر سابق ایم این اے بھی محفوظ نہ رہے۔۔۔نامعلوم ڈاکوؤں کی سابق ایم این اے پیر محمد شاہ کھگہ کے گھر شہر کی تاریخ کی بڑی ڈکیتی ہو گئی ،ملزمان اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 2 کروڑ روپے مالیتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔۔پولیس ڈاکوئوں کا سراغ نہ لگا سکی
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کی تاریخ کی بڑی واردات،گاؤں شاہ کھگہ کے رہائشی پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے بڑے بھائی اور تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر و سابق ایم این اے پیر محمد شاہ کھگہ کے گھر میں گھس کر نامعلوم ڈاکوؤں نے ڈکیٹی کی واردات کی
ملزمان اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے دو کروڑ روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہو گئے۔۔پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی۔۔سابق ایم این اے کے گھر میں ہونیوالی پاکپتن کی تاریخ کی بڑی واردات سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔