پشاور: تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی : تحریک انصاف خیبرپختونخوا اور پنجاب کےڈسٹرکٹ صدور اور سیکرٹریز کا اجلاس اسلام آباد میں ہواجس میں خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر پرویزخٹک ، پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔
آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی میدان جنگ بن گئی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے دونوں صوبوں کے عہدیداروں کوتیار رہنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو تیار کریں 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کی کال دینے والے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بار تیاری کے ساتھ آزادی مارچ کرنا ہے، آزادی مارچ کے لیے کس تیاری کے ساتھ جانا ہے مارچ کے اعلان سے قبل ہدایات جاری کی جائیں گی۔
قبل ازیں عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اکتوبرکےتیسرے ہفتے میں مارچ پراتفاق کیا گیا ، جبکہ قیادت کو حتمی تیاریوں کی ہدایت جاری کردیں گئیں سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں نے اشارے دیئے ہیں کہ مارچ 7 اکتوبر کو بھی ہوسکتا ہے لیکن کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
قانون خود منظور کیا تو عدالت کیا لینے آئے ہیں؟ کیا یہ جے یو آئی کی ذمہ داری نہیں…
پارٹی اجلاس میں اسحاق ڈار کی وطن واپسی اور مریم نواز کی بریت پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا گیا تھا اور قومی اسمبلی میں واپسی کے آپشن پرکسی طورغور نہ کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا تھا –
لانگ مارچ کی کال دینے کی اطلاعات ایسے موقع پر سامنے آئی ہیں، جب حال ہی میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ آڈیو کا دوسرا حصہ سامنے آیا بینہ آڈیوکے مطابق عمران خان کو واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ وہ اپنا سیاسی بیانیہ آگے بڑھانے کے لیے جس سائفر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ ایک میٹنگ کا ٹرانسکرپٹ ہے نہ کہ کوئی خط ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مارچ اسی ماہ کے پہلے ہفتے میں ہونے کے اشارے دیئے ہیں فواد چوہدری نے ٹوئیٹر پر لکھا ”سات دن“ تاہم کوئی وضاحت نہں کی ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے عوام کومخاطب کرتے کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے عوام اب تیاری کریں، یہ فیصلہ اب آپ نے کرنا ہے۔
یہ مذاق ہورہا ہے،یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟،وزیراعظم ڈیش بورڈ سے ناخوش،افتتاح کرنے سے…
اسد عمر نے ٹوئٹرپر جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ جو پبلک ہے یہ سب جانتی ہے، جبکہ انہوں نے ایک ہیش ٹیگ ”فیصلہ عوام کرے گی“ استعمال کیا۔