ہم گالم گلوچ والا پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں اپنائیں گے،فیصل کریم کنڈی

0
181
kundi

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کے ساتھ ہے،

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی پی پی کا پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی اتحاد کرنےکا کوئی ارادہ نہیں، بلاول نے خیبر پختونخواہ میں چھ ورکرزکنونشن میں خطاب کیا جن میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئی، کے پی کے کی صوبائی تنظیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے تمام ورکرز کنونشن کو کامیاب بنایا،نواز شریف کابیانیہ پاکستان آتے ہی ختم ہوگیا، سیاسی اتحاد بنتےاورٹوٹتے رہتے ہیں، پیپلزپارٹی اپنے منشورکے ساتھ میدان میں اترے گی،فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ نے سیاسی دشمنی کو فروغ دیا، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کراتی رہیں، ایک پارٹی کہتی ہے ہم سیاست بچوں کےحوالے نہیں کرناچاہتے، نوجوانوں کے مسائل نوجوان ہی حل کرسکتےہیں، سیاسی اختلاف اپنی جگہ، ہم کسی سے گالم گلوچ نہیں کرتے،ن لیگ نے بھی ہمارے خلاف کارروائیاں کیں، ہمارے دورمیں کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایاگیا.

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جیل میں آج بھی سہولیات مانگی جا رہی ہیںَ سولہ ماہ کی حکومت میں ہماری کوشش تھی کہ عوام کو ریلیف دیں لیکن پنجاب میں جھوٹے مقدمے بنائے گئے اور پنجاب میں ایسا ہوتا رہتا ہے، ہم سیاسی قیدی نہیں چاہتے، 2008 سے 13 تک ہماری حکومت تھی ہم نے عوام کے لئے کام کیا، بلاول آج بھی کہتے ہیں کہ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی مقابلہ نہیں ہمارا مقابلہ مہنگائی،بے روزگاری، بدامنی کے ساتھ ہے، بلاول نے بزرگ سیاستدانوں کا نام لیا تو وہ مائنڈ کر گئے، ہم بزرگ سیاستدانوں‌کی عزت کرتے ہیں، ہم گالم گلوچ والا پی ٹی آئی کا وطیرہ نہیں اپنائیں گے، آصف زرداری نے کہا کہ اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے،نوجوانوں کو اب آگے آنا چاہئے، نوجوانوں کے مسائل نوجوان ہی حل کر سکتے ہیں، سینئر سیاستدان گھر رہ کر سیاست کریں ،2018 میں سیلکشن ہوئی تھی، بلاول نے ایگری کیا تھا کہ ہم نے حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کردار ادا کرنا ہے، بلاول نے ہی اے پی سی بلائی جس میں پی ڈی ایم کو بنایا گیا اور مولانا فضل الرحمان کو سربراہ بنایا گیا،ہم نے آئینی طریقے سے عدم اعتما د کیا، شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا، یہ نوجوان سیاستدانوں کا عمل ہے،

 سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ بلاول نے بطور وزیر خارجہ بڑی محنت کی ہے، انھوں نے دنیا میں بھی ایک نام پیدا کیا ہے، ملک کواس وقت نوجوانوں کی ضرورت ہے، زرداری صاحب مشکل حالات میں بھی معاملات کو آگے لے کر چل سکتے ہیں ہم نے خوامخواہ کی لکیریں کھینچ دی ہے، اس کی ضرورت نہیں تھی، ہم نے اپنی ساری توانائی نان ایشوز میں صرف کر دی ہیں ، ایشوز ہمارے پس پردہ چلے گئے ہیں، 16 ماہ کی حکومت میں بلز پر تحقیق کریں، کسی نے ریسرچ تک نہیں کی واویلا مچا دیا، چیئرمین پی ٹی آئی پر اکسانا ثابت ہو جاتا ہے تو ان کو سزا ملنی چاہیے،چیئرمین پی ٹی آئی کہتےتھے کہ دو نہیں ایک پاکستان ، تو انصاف ہونا چاہیے،ہمیں نوجوانوں کو پورا موقع فراہم کرنا چاہیے، جیسے بلاول سینئر کی عزت کرتے ہیں شاید ہی کوئی اور کرتا ہوگا،

Leave a reply