باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا

سینیٹ میں تحریک انصاف کے ارکان مشترکہ اجلاس کا حصہ نہیں بنیں گے ،سینیٹ میں ق لیگ کے سینیٹرز بھی مشترکہ اجلاس کا حصہ نہیں بنیں گے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نے چیف وہپ کو اسمبلی ایوان سے واپس بلا لیا سینیٹ میں اپوزیشن کے چیف وہپ فدا خان ایوان میں چلے گئے

پی ٹی آئی سینیٹرز کو مشترکہ اجلاس میں نہ جانے کی ہدایت کر دی گئی، عمران خان کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی رابطہ ہوا تھا پی ٹی آئی کا پہلے مشترکہ اجلاس میں بھرپور احتجاج کرنے کا پلان تھا پی ٹی آئی سینیٹرز نے الیکشن کے مطالبے اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے پلے کارڈز بھی بنا رکھے تھے .

قبل ازیں وفاقی وزیر ،ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ 25مئی کا دن ختم ہوا تو عمران خان اپنے کارکنوں کو چھوڑ کر بنی گالہ چلے گئے ،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان 25 مئی کا دن ہی دھرنے کیلئے کیوں چنا ،دھرنے کی کال سے کیا مقاصدحاصل کرنا چاہتے تھے قوم پوچھنا چاہتی ہے،بھارت 25مئی کو یاسین ملک کیخلاف فیصلہ سنانے جا رہا تھا،کل اسلام آبادمیں عمران خان نے فسادی سیاست کی ،صاف راستہ تو پاکستان میں کسی حکو مت کو نہیں ملا،آج عمران خان یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ انہوں نے چار سال میں کیا کیا ،چار سالوں میں سوائے رونے کی انہوں نے کچھ نہیں کیا،عمران خان کی سیاست نے ہمیشہ دشمنوں کوفائدہ پہنچایا،عمران خان فارن فنڈنگ کیس کاحساب نہیں دے رہے ،عمران خان کو پیسے دینے والے اپنا ایجنڈا بھی پورا کراتے ہیں،جیسے ہی مقصد پوراہواعمران خان آرام سے گھرجا کربیٹھ گئے ،

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Shares: