پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی زیر صدارت اراکین اسمبلی اور تنظیمی رہنماؤں کا اہم اجلاس.

0
37

اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں جاکر مارکیٹ ایسوسی ایشن سے رابطے اور ملاقاتیں کریں. دنیا بھر میں کاروبار کھولے جارہے ہیں اٹلی میں سب سے زیادہ اموات ہوئی وہاں پر بھی سوشل ڈسٹینس کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال کی جارہی ہے. سندھ حکومت کے پاس لاک ڈاؤن کی کوئی پالیسی نہیں عوام کو لاک ڈاؤن کے متعلق کچھ نہیں بتایا جارہا ہے، لاک ڈاؤن کی کوئی پلاننگ نہیں عوام روڈوں پر ہے صرف معاشی سرگرمیاں جان بوجھ کر بند کی گئی ہیں اور سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن بھی ان کے راشن تقسیم کرنے جیسا ہے. وزیر اطلاعات اور وزیر تعلیم دونوں وزیر صحت کا کام کررہے ہیں. سندھ حکومت نے ہر کام وفاق کی ضد میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، صوبے میں لاک ڈاؤن کسی سیاسی جماعت کا نہیں پر صوبے کی عوام کا ہے. سندھ حکومت تعصب اور لسانیت پر اتر آئی ہے، ہم سندھ کے تمام دکاندار تاجدار برادری اور مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ کھڑے ہیں. تاجر برادری جو فیصلہ کرے گی ہم ان کے ساتھ ہیں، خرم شیرزمان

Leave a reply