کراچی میں گزشتہ روز ریلی نکالے جانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنان کے خلاف 6 مقدمات درج کرلیے گئے۔
باغی ٹی وی: ریلی نکالنے والوں کے خلاف مقدمات تھانہ ڈسٹرکٹ ایسٹ، ملیر سمیت ملیر سٹی، ٹیپو سلطان، برگیڈ، سولجر بازار اور بہادر آباد تھانوں میں سرکار کی مدعیت میں درج کیے گئے درج مقدمات میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور انتشار پھیلانے کی دفعات شامل گئی ہیں جب کہ ایف آئی آر میں گرفتار اور مفرور ملزمان کو نامزد کیا گیا ہےمقدمات کے متن کے مطابق بہادر آباد میں 10، برگیڈ میں 15، ٹیپو سلطان میں 17، سولجر بازار میں 7 اور ملیر سٹی میں 8 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔
خاتون نے ن لیگی رہنما پر کمرشل اراضی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا …
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے کراچی میں نرسری سے نمائش تک بائیک ریلی نکالی تھی جس کے بعد پارٹی ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ نرسری شارع فیصل پر پولیس نے ریلی پر لاٹھی چارج کیا اور شہر کے مختلف علاقوں سے 34 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا دوسری طرف لنڈی کوتل میں بھی پولیس نے تحریک انصاف کے 5 کارکنوں کو پکڑ لیا،لنڈی کوتل میں یس کلب کے باہر پی ٹی آئی نے مظاہرہ کیا۔
اسامہ بن لادن کوقتل کرنے والا امریکی فوجی گرفتار
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے کارساز کے مقام سے 9 کارکنان کو اور شارع فیصل، نمائش، قیوم آباد سے 20 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا،پولیس کا کہنا تھاکہ ضلع خیبر میں جلسے جلسوں پر پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کارکن مظاہرہ کر رہے تھے، شرکا نے نگراں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔