قید پی ٹی آئی خواتین کو رہا کیوں نہیں کیا جارہا، لیگی رہنماء بول پڑا

سب کو اکٹھا ہونا چاہئے اور اس نظام کو بہتر کرنا چاہئے.
0
94

سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں بات کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا کہ میں بطور ایک انسانی حقوق کے داعی کے یہ سمجھتا ہوں کہ تحریک انصاف کی خواتین جو جیل میں ان پر بات کیوں نہیں کی جارہی ہے جبکہ ان کی بھی ضمانتیں ہونی چاہئے کیونکہ وہ کئی ماہ کیسز بھگت رہیں جبکہ جیسے کہ یاسمین راشد ہیں ایک بزرگ خاتون ہیں.


انہوں نے مزید کہا تحریک انصاف کے جو پرانے ورکر ہیں وہ تو نئی لوگوں سے زیادہ بہتر ہیں جو ڈٹ گئے ہیں اور کیسز بھگت رہے ہیں، جبکہ ایسے جو نئے لوگ ہیں یہ تو پریس کانفرنس کردیتے ہیں جبکہ پولیٹیکل ورکر لوگ جو ہیں جیسے پیپلزپارٹی نے ضیا دور میں کیا کچھ نہیں سہا جیسے کہ کوڑے تک کھائیں ہیں.
عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ عدالتی کیسز کی روشنی میں ہوگا. انوار کاکڑ
پی ٹی آئی، مولانا ملاقات؛ "مقصد ہمیں الیکشن لڑنے دیا جائے” . جاوید چودھری
عمران خان کی ٹرائل روکنے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی
العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال
پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گیا
پیٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل سستا ہونے کی توقع مگر کیسے؟
رفیق رجوانہ کے مطابق کوئی بھی لیڈر ہو اس کے ساتھ اگر کوئی ہے تو یہ ان کی پاپولیٹری ہے اور ایسے لوگوں کے فالور بھی قابل قدر ہیں جبکہ اب ایسے لوگوں کی ضمانتیں کیوں نہیں ہورہی جنکی کسی جماعت یا لیڈر سے وابستگی ہے لہذا میں سمجھتا ہوں کہ ایسا نہیں ہونا چاہئے . جبکہ سب کو اکٹھا ہونا چاہئے اور اس نظام کو بہتر کرنا چاہئے.

Leave a reply