![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/06/Mehwish-Hayat-1_16c8ba9bcb5_medium.jpg)
عید الاضحی پر فلم تیری میری کہانیاںریلیز ہونے جا رہی ہے ، اس میں تین کہانیاں دکھائی جائیں گی جو ایک دوسرے سے بالکل ہی مختلف ہوں گی. اس فلم کا گزشتہ دنوں کراچی میں ٹریلر لانچ کیا گیا، اس موقع پر مہوش حیات نے میڈیا سے بات چیت کی ، بات چیت کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ ایک سیاسی جماعت جس نے آپ کو تمغہ امتیاز سے نوازا تھا ، وہ آج کل بہت مشکل میں ہے تو کیا کہنا چاہیں گی، اس سوال پر مہوش حیات نے کہا کہ دیکھیں تنقید زندگی کا حصہ ہوتی ہے اسی کے ساتھ جینا پڑتا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ہم تیری میری کہانیاں کے ٹریلر لانچ
پر ہیں لہذا اسی کی بات کی جائے تو بہتر ہے آپ اس سیاسی جماعت کی بات نہ ہی کریں تو بہتر ہے. یوں مہوش حیات نے بہت ہی چالاکی کے ساتھ تحریک انصاف کے حوالے سے کئے گئے سوال کو گول کر دیا، کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ دیا، یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی سیاسی وابستگی پی ٹئ آئی کے ساتھ بہت زیادہ ہے اور وہ عمران خان کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیں ان کے سیاست کے انداز کو پسند کرتی ہیں.