پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورت حال اس نہج پر پہنچی۔
باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کیا پاکستان کو اگلے 40 سال زرداری اور شریف چلائیں گے؟ کیا اگلی 4 دہائیاں بھی ضائع کر دی جائیں؟ کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کر جانا چاہیں گے؟
تحریک انصاف کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورتحال کو اس نہج پر پہنچی لیکن کیا پاکستان کو اگلے چالیس سال زرداری اور شریف چلائیں گے اور کیا ان سالوں کی طرح اگلی چار دھایاں بھی ضائع کر دی جائیں؟ کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کر جانا چاہیں گے؟ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 29, 2022
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں، لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی لاہور سے لانگ مارچ میں ناکامی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ مرتب کر لی رپورٹ اعلیٰ ٰقیادت کو ارسال کر دی گئی رپورٹ میں لاہور میں ناکامی کی وجوہات سے آگاہ کیا گیا،محمود الرشید نے رپورٹ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ جو غلطیاں ہوئیں ان کو دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا ۔
رہنماوں اور لاہور تنظیم کی غلط پالیسی کے باعث ناکامی ہوئی۔ تنظیم عوام کو باہر نکالنے اور عوامی رابطہ مہم چلانے میں ناکام رہی باہمی رابطوں میں کمی کے باعث کوئی رہنما لاہور سے اسلام آباد نہ پہنچ سکا اراکین اسمبلی گرفتاری کے خوف سے روپوش رہے-